سَیِّدِنَا مُحَمَّدٌ ﷺ
(92) تعریف کیا گیا
MOHAMMAD
غریب آدمی اس مبارک نام کو چار سو بار روزانہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ عزوجل اُسے غنی کردے۔
سَیِّدِنَا اَحْمَدٌ ﷺ
(53) تعریف کرنے والا
AHMED
اس اسم پاک کو روزانہ ورد کریں تو تمام دُنیا مطیع اور فرماں بردار رہے۔
سَیِّدِنَا قَاسِمٌ ﷺ
(201) بانٹنے والا
QASIM
جو شخص اس نامِ مبارک کا روزانہ وردِ کرے اللہ تعالیٰ اسے عالم بنادے۔
سَیِّدِنَا فَاتِحٔ ﷺ
(489) کھولنے والا
FATEH
اس نامِ مبارک کو جو شخص روزانہ پڑھے تو اُسے قربتِ الہٰیہ حاصل ہوگی۔
سَیِّدِنَا مَحْمُوْدٌ ﷺ
(98) سراہا گیا
MEHMOOD
اس نام مبارک کے پڑھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ عزوجل مفلسی دور ہوتی ہے۔
سَیِّدِنَا خَاتِمٌ ﷺ
(201) ختم کرنے والا
KHATIM
اتوار کے دن ستر مرتبہ پڑھ کر جو شخص دعا مانگے تو اس کی ہر مراد بر آئے گی۔
سَیِّدِنَا عَاقِبٌ ﷺ
(173) پھیچے آنے والا
AQIB
کوئی بھی ضرورت ہو اللہ تعالیٰ عزوجل اس نام کے پڑھنے والے کی آرزو پوری کرتا ہے۔
سَیِّدِنَا حَامِدٌ ﷺ
(53) سراہنے والا
HAMID
اللہ تعالیٰ عزوجل اس نام کے پڑھنے والے پر رحمت کے دروازے کھول دے گا۔
سَیِّدِنَا حَاشِرٌ ﷺ
(509) اٹھنے والا
HASHIR
اس نام پاک کو کمزور طالب علم پڑھے تو اس کے علم میں ترقی ہو۔
سَیِّدِنَا دَاعٍ ﷺ
(75) بلانے والا
DAIN
اس نام مبارک کو پڑھا کریں، دنیا میں عزت اور ہرد لعزیزی حاصل ہوگی۔
سَیِّدِنَا رَسُوْلٌ ﷺ
(296) رسول
RASOOL
جب کسی مالی پریشانی میں پڑ جائیں تو روزانہ اِس نامِ مبارک کو پڑھا کریں، اللہ عزوجل پریشانی دور کرے گا۔
سَیِّدِنَا هَادٍ ﷺ
(10) ہادی
HAD
صراطِ مستقیم پر استقامت حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ اس اسم مبارک کو پڑھا کریں۔
سَیِّدِنَا مَهْدٍ ﷺ
(49) ہدایت والا
MUHD
صراطِ مستقیم پر استقامت حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ اس اسم مبارک کو پڑھا کریں۔
سَیِّدِنَا نَبِیٌّ ﷺ
(62) غیب کی خبر دینے والا
NABI
اللہ تعالیٰ عزوجل کا عرفان حاصل کرنے کیلئے اس اسم پاک کو ہمیشہ پڑھا کریں۔
سَیِّدِنَا یٰسٓ ﷺ
(70) یٰسٓ
YA-SIN
اگر آدھی رات کو ننگے سر ہو کر جو شخص ۴۱ مرتبہ پڑھے گا تو اللہ عزوجل ہر مراد پوری کرے گا۔
سَیِّدِنَا وَلِیٌّ ﷺ
(46) مالک
WALI
اللہ عزوجل کی رضا حاصل کرنے کیلئے اس نام مبارک کا وظیفہ کریں۔
سَیِّدِنَا حَمِیْدٌ ﷺ
(62) نیک خصلت والا
HAMEED
بری عادتوں سے بچنے کیلئے اس نام مبارک کا ورد کریں۔
سَیِّدِنَا مَاحٍ ﷺ
(49) مٹانے والا
MAAH
جو شخص اس اسم مبارک کو روزانہ پڑھے گا حشر کا دن اس کیلئے آسان ہوگا۔
سَیِّدِنَا بَشِیْرٌ ﷺ
(512) خوشخبری دینے والا
BASHIR
جو شخص ہمیشہ اس اسم مبارک کا ورد زبان پر رکھے گا اس کیلئے قبر میں روشنی ہوگی۔
سَیِّدِنَا سِرَاجٌ ﷺ
(264) چراغ
SIRAJ
جو شخص ہمیشہ اس اسم مبارک کا ورد زبان پر رکھے گا اس کیلئے قبر میں روشنی ہوگی۔
سَیِّدِنَا طٰهٰ ﷺ
(14) طہٰ
TA-HA
اس اسم مبارک کا ورد کرنے سے برکت حاصل ہوگی۔
سَیِّدِنَا نَكِیْرٌ ﷺ
(280) طاقت ور
NAKEER
عذابِ قبر سے محفوظ رہنے کیلئے اس نامِ مبارک کا ورد کیا کریں۔
سَیِّدِنَا خَلِیْلٌ ﷺ
(670) دوست
KHALIL
اگر کسی کو برے خواب دکھائی دیں تو اس اسم مبارک کو روزانہ سونے سے پہلے پڑھیں۔
سَیِّدِنَا مُزَّمِّلٌ ﷺ
(170) چادر اوڑھنے والا
MUZAMMIL
اس نام مبارک کو نادار مفلس کو چاہئے کہ روزانہ پڑھا کرے مفلسی دور ہوگی۔ (انشاء اللہ عزوجل)
سَیِّدِنَا نَصِیْرٌ ﷺ
(350) مددگار
NASEER
سفر میں اس نام مبارک کو پڑھیں، تھکن نہ ہوگی اور سفر آسان ہو جائے گا۔
سَیِّدِنَا حَكِیْمٌ ﷺ
(78) حکمت والا
HAKEEM
بری عادتوں والا اس نام مبارک کو اگر پڑھے گا تو نیک و صالح بن جائے گا۔
سَیِّدِنَا مُدَثِّرٌ ﷺ
(744) چادر اوڑھنے والا
MUDASSIR
اس اسم مبارک کو پڑھنے سے شیطان کے مکر و فریب سے بچ جائیں گے۔
سَیِّدِنَا حَبِیْبٌ ﷺ
(22) دوست
HABIB
اس اسم مبارک کو روزانہ ایک ہزار بار پڑھنے سے تمام عالم مسخر ہو جائے گا۔
سَیِّدِنَا كَلِیْمٌ ﷺ
(100) کلام کرنے والا
KALEEM
جو شخص اس اسم مبارک کو روزانہ پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ عزوجل اس کو فصیح وبلیغ بنادے گا۔
سَیِّدِنَا مُصْطَفٰی ﷺ
(239) چُنا ہوا
MUSTAFA
نیک کاموں کی توفیق کے حصول کیلئے اس نامِ پاک کا ورد کریں۔
سَیِّدِنَا مُرْتَضٰی ﷺ
(1450) برگزیدہ
MURTAZA
تمام آفات ارضی اور سماوی سے محفوظ رہنے کیلئے روزانہ پڑھا کریں۔
سَیِّدِنَا مُخْتَارٌ ﷺ
(1241) پسندیدہ
MUKHTAR
شہریاری اور بلند مرتبہ حاصل کرنے کیلئے روزانہ پچاس مرتبہ پڑھنا چاہئے۔
سَیِّدِنَا عَادِلٌ ﷺ
(105) عدل کرنے والا
ADIL
اس نام پاک کی برکت سے پڑھنے والا ہر جگہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
سَیِّدِنَا نُوْرٌ ﷺ
(256) نور
NOOR
روزانہ پڑھنے والا ہر گز خواب میں نہ ڈرے۔
سَیِّدِنَا مُصَدِّقٌ ﷺ
(234) سچ بولنے والا
MUSADDIQ
اس نامِ پاک کو صبح ہوتے ہی دس مرتبہ پڑھیں، تمام دن زبان سے جھوٹ نہ نکلے۔
سَیِّدِنَا حُجَّةٌ ﷺ
(411) دلیل
HUJJAT
کسی بھی ضرورت کیلئے اس نام پاک کا زبان پر ورد کرنا چاہئے۔
سَیِّدِنَا اُمِّیٌّ ﷺ
(51) بے پڑھا
UMMI
یہ اسم شریف ایسا برکت والا ہے کہ مشاغل از حدزوق بخشتا ہے۔
سَیِّدِنَا شَهِیْدٌ ﷺ
(319) گواہ
SHAHEED
اس نام کو مسواک کرتے وقت پڑھیں، دانت بڑھاپے میں بھی قائم رہیں گے۔
سَیِّدِنَا بَیَانٌ ﷺ
(63) کھلا ہوا
BAYAN
عقلمندی اور سوجھ بوجھ حاصل کرنے کیلئے اس نام مبارک کا پڑھنا افضل ہے۔
سَیِّدِنَا قَائِمٌ ﷺ
(191) قائم
QAIM
اگر بارش نہ ہوتی ہو تو رات کے وقت اس نام کو ایک ہزار بار پڑھیں بارش ہوگی۔ (انشاء اللہ عزوجل)
سَیِّدِنَا حَافِظٌ ﷺ
(989) حافظ
HAFIZ
تمام مصیبتوں اور بلاؤں سے بچنے کیلئے یہ اسم مبارک بہترین ذریعہ ہے۔
سَیِّدِنَا صَادِقٌ ﷺ
(95) سچا
SADIQ
آسیب کو ورد کرنے کیلئے اس نام مبارک کو پانی پردم کرکے مریض پر چھڑ کیں۔
سَیِّدِنَا وَاعِظٌ ﷺ
(973) نصیحت کرنے والا
WAIZ
جو شخص پورے رمضان روزانہ سو بار پڑھا کرے اللہ عزوجل اس کی ہر عبادت قبول کریگا۔
سَیِّدِنَا مَتِیْنٌ ﷺ
(500) سنجیدہ
MATEEN
اس اسم مبارک کے پڑھنے سے ولی مقاصد پورے ہوں گے۔
سَیِّدِنَا بُرْهَانٌ ﷺ
(258) حُجّت
BURHAN
اس اسم مبارک کے پڑھنے سے مفلسی دور ہوتی ہے۔
سَیِّدِنَا اَمِیْنٌ ﷺ
(101) امانت دار
AMEEN
اس نام پاک کو پڑھنے والا کبھی ذلیل نہیں ہوتا۔
سَیِّدِنَا مَكِیْنٌ ﷺ
(120) مکان والا
MAKEEN
اس اسم مبارک کو پڑھنے والا آنکھ کی روشنی کم ہونے سے محفوظ رہتا ہے۔
سَیِّدِنَا مُطِیْعٌ ﷺ
(129) تابعدار
MUTEE
اس نام کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ عزوجل گناہ سے مغفرت عطا کرتا ہے۔
سَیِّدِنَا یَتِیْمٌ ﷺ
(460) یتیم
YATIM
اس نام کو پڑھ کر زخموں پردم کریں، قدرتًا زخم مندمل ہو جائیں گے۔
سَیِّدِنَا حِجَازِیٌّ ﷺ
(29) حجاز والا
HIJAZI
حضور اکرم ﷺ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اس اسم مبارک کو پڑھا کریں۔
سَیِّدِنَا مُقْتَصِدٌ ﷺ
(534) میانہ روی رکھنے والے
MUQTASID
حضرت ابن مسعود (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا جو میانہ روی سے کام لے گا، وہ کبھی تنگدست نہ ہوگا۔
(مند احمد شریف / اسماء النبی الکریم ﷺ جلد پنجم ص ۱۸۱۹)